یہ بات "حسین مدرس خیابانی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سال 1399 کے دوران غیر ضروری اور لگژری سامان کی درآمدات 290 ملین ڈالر اور سال 1397 میں 3.5 ارب ڈالر تھیں لہذآ ہم رواں سال فیکٹریوں ، بنیادی سامانوں ، مشینریوں اور آلات کے لئے صرف خام مال درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیابانی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران کو 43 ارب اور 700 ملین ڈالر مصنوعات کی درآمد کی گئی تھی جس سے 85 فیصد سرمایہ کاری کے سامان ، نیم تیار مصنوعات اور خام مال پر پڑتا ہے اور باقی15 فیصد صارفین کا سامان تھا۔
قائم مقام وزیر صنعت ، کان کنی اور تجارت نے کہا کہ ایران کی 15 ممالک کے ساتھ سرحدیں مشترک ہیں جہاں ہماری 60 فیصد برآمدات کی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2019 کو یوریشین ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایران کی برآمدات کے حجم میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران ملکی پیداوار جیسی غیر ملکی سامان کی درآمد کو صفر تک کم کرے گا
4 اگست، 2020، 1:02 PM
News ID:
83896186

تہران، ارنا - قائم مقام وزیر صنعت ، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ یہ وزارت خانہ برآمدات کو فروغ دینے اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کے لئے ملکی پیداوار جیسی غیر ملکی سامان کی درآمدات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کی گزشتہ 4 مہینوں کے دوران 19.6 ارب ڈالر غیر ملکی تجارتی لین دین
تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال کے ابتدائی 4 مہینوں…
آپ کا تبصرہ